چارسدہ پولیس نے مسجد کی بیٹریاں چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 25 جنوری 2024 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) چارسدہ تھانہ سٹی پولیس نے مسجد سے دو بیٹریاں چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے بیٹریوں سمیت موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف درج مقدمہ پر تفتیش شروع کی اور واقعہ میں ملوث دو ملزمان عنایت اللہ اور خوشحال ساکنان رجڑ کو گرفتار کرکے دو بیٹریاں کرلیاہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور نقد رقم بھی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم عنایت پولیس کو دیگر سنگین مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :