ڈپٹی کمشنر خاران کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد

جمعرات 25 جنوری 2024 21:00

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کامران یونس بادینی ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سہیل اسلام بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محبوب بلوچ ، سپرنٹینڈنٹ ڈی سی آفس حافظ سعید احمد ، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن مشرف علی اکبر ، میل آفیسر انڈس ہسپتال حمایت اللہ اور ڈرگ انسپکٹر محمد یوسف بھی موجود تھے،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ڈی ایچ او، ایم ایس اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نے ضلع خاران میں شعبہ صحت کی مجموعی کارکردگی اور مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر کو میل آفیسر انڈس ہسپتال نے غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے قائم نیوٹریشن سینٹرز کی کارکردگی اور کوآرڈینشن نے مفت مچھر دانی تقسیم کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔\378\378