سانگلہ ہل آستانہ عالیہ مکانشریف بھلیر119میں جشن مولاد کعبہ حضرت علی کی پروقار تقریب

پی پی132تحریک لبیک کے نامزد امیدوار لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ امانت علی نے خصوصی شرکت کی

جمعہ 26 جنوری 2024 13:15

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) آستانہ عالیہ باب حیدر مکانشریف پیر سید تحسین حیدر شاہ مکانشریف بھلیر119میں جشن مولود کعبہ،مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، نقابت کے فرائض سیف الرحمن قادری نے ادا کئے، محمد علی سلطانی نے ہدیہ نعت پیش کیا،پی پی132سے تحریک لبیک کے نامزد امیدوار لیفٹیننٹ کرنل(ر)امانت علی اور میاں طارق جمیل نے خصوصی شرکت کی،تقریب میں کیک کاٹا گیا،اس موقعہ پر سید ساجد حسین گردیزی نے کہا کہ داماد رسول?،فاتح خیبر،باب العلم،شیر خدا، امیرالمومنین سیدنا علی? ابن ابی طالب کی آفاقی انقلابی سیرت و کردار مسلم حکمرانوں اور پوری امہ کیلئے مشعل راہ اور رشدو ہدایت کا ذریعہ ہے، رسول اللہ ? نے سیدنا علی المرتضیٰ کو مولیٰ قرار دیا،سیدنا علی المرتضیٰ ? کامل نمونہ عمل ہیں مولیٰ علی کے نام سے مومن خوش اور منافق پریشان ہوجاتاہے،باب العلم کے ذریعے تاقیامت رشدو ہدایت کا سرچشمہ جاری رہے گا،دنیا بھر کے چیف جسٹس عدل و انصاف میں امام الاتقیہ مولاعلی کو مشعل راہ بنائیں،مولیٰ علی نے خلفائے ثلاثہ کے دور میں چیف جسٹس کے فرائض انجام دیئے اور زندگی بھر ان کے پیچھے نمازیں پڑھیں،مولیٰ علی? کا یوم جشن ولادت ایمان کو جلا بخشتاہے اور یزیدیوں کو مغموم و افسردہ کردیتا ہے،نبی کریم نے ابوطالب کے انتقال کے بعد علی المرتضیٰ? کو اپنی کفالت میں لیا اور اپنا بھائی قراردیا،اہل بیت اطہار? اور تمام صحابہ ? جزو ایمان اور رشدو ہدایت کے مینارہ نور ہیں،نشان حیدر کی متمنی پاک فوج خیبر کی طرح ہندوستان کو عبرتناک شکست دے گی۔