انور راشد نے ہمیں ترقی اور خوشحالی کی راہ دکھائی انہوں نے کمیونٹی کو جوڑنا سکھایا اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سابق سربراہ انور راشد کی دوسری برسی پر تقریب سے شرکاء کا خطاب

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 26 جنوری 2024 16:44

میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26جنوری2024 ء) میرپور خاص  اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے سابق سربراہ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے بہت بڑے نام انور راشد کی دوسری برسی کے موقع پر میرپور خاص میں روشن سماج کے آڈیٹوریم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لئے رضا کارانہ کام کرنے والے ورکروں کو انور راشد ایوارڈ دیا گیا،۔

(جاری ہے)

تقریب میں زندگی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد،اداروں اور کمیونٹیز نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس بلوچ اور رضوان الحق نے کہا کہ لوگوں کے کام کو سمجھنے ان کو داد دینے کی ضرورت ہے شیر محمد سولنگی نے کہا کہ دوسرے رضا کاروں کو ترقیب  کے لئے انور راشد ایوارڈ کا انعقاد ایک اچھا آغاز ہے، شرکاء نے کہا کہ انور راشد نے پوری عمر اداروں کو بنانے اور مضبوط کرنے میں صرف کی، کمیونٹی کے کام کا متعارف کرانے ان کو خراج پیش کرنے اور ملک کی مختلف کمیونیٹیز کو جوڑنے کا مشکل کام کا آغاز کیا یہ کام وہ ہی شخص کر سکتا ہے جو اپنی ذات سے آگے کا سوچتا ہے تقریب سے اربن ریسورس سینٹر کے محمد یونس بلوچ، رضوان الحق، کامران عادل، اسلم پنھور، ظھور لغاری، رادھا بھیل، شیر محمد سولنگی، جنت چوھان، مختیار گشکوری، عبد الستار ھنگورجو اور دیگر نے خطاب کيا انہوں نے کہا کہ اختر حمید خان کے فلسفے کو انور راشد نے پروان چڑھانے میں عمر گذار دی، پروین رحمان اور  انور راشد اختر حمید خان کے وہ سپاہی تھے جنہوں نے اپنے مشن کے لئے جان کی بازی لگائی ایسے انسان بہت کم پیدا ہوتے ہیں اربن ریسورس سینٹر نے اس سال سے انور راشد ایوارڈ فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ دینے کا آغاز کیا پہلا ایوارڈ ضلع میں رضاکارانہ کام کرنے اور اپنی کمیونٹی کو متعارف کرانے اور ان کی ترقی کے لیے دن رات کام کرنے پر میرپور خاص میں گائوں گرہوڑ شریف کی سندھو بھیل، عمرکوٹ کے اعجاز بھان پوٹو، سانگھڑ کے لیے گائوں شفیع محمد ھالیپوٹو کے ريجھو مل کو دیا گیا۔