عوام ہمیں ووٹ دیکر احسان کرتے ہیں ہم ان کی محبت کا قرض چکائیں گی: جہانگیرترین

جمعہ 26 جنوری 2024 22:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام ہمیں ووٹ دیکر احسان کرتے ہیں ہم ان کی محبت کا قرض چکائیں گے، نواز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کریں گے۔ رانا معراج خالد کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ حلقہ کے مسائل حل کراؤں گا، عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا، بڑے یا چھوٹے مسائل ہوں ان کو حل کرانا میری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے کہا کہ 8 فروری کا دن ہمارے لئے خوشخبری کا دن ہوگا، ملکی معیشت کی بہتری سب سے اہم ہے، لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، ایسے کام کریں گے جس سے لوگ خوشحال ہوں گے، شاہد محمود کے ساتھ ملکر حلقے کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف سے ملکر ملکی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔ ہم ملکی معیشت کو طاقتور بناکر لوگوں کو روزگار دیں گے۔ حلقے کو پہلے سے بہت بہتر کر دوں گا، کچی بستیوں کو پکی بستیوں میں تبدیل کروں گا۔ سیوریج کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔