عوام آزاد امیدواروں کے بجائے سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں ،امیرحیدرخان ہو تی

ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں سے صوبہ 9سو ارب کا مقروض ہو گیا ہے اس کی تحقیقات کی جائے کہ یہ رقم کہا خرچ کی گئی ہے مرکزی حکومت کے زمہ بجلی اور گیس کی مد میں جو بقایاجات ہے انہیں پوری صوبے کو دئیے جائے ،انتخابی جلسے سے خطاب

جمعہ 26 جنوری 2024 22:00

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور این اے 22 اور پی کے 58 کے امیدوار امیرحیدرخان ہو تی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے عوام آزاد امیدواروں کے بجائے سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں وہ محب بانڈہ میں اپنے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

دیگر مقررین میں پی کے 56 اے این پی کے نامزد امیدوار حاجی عبدالعزیزخان،ظاہر ناظم اور زبیر خان نے خطاب کیا ،حیدر ہو تی نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں سے صوبہ 9سو ارب کا مقروض ہو گیا ہے اس کی تحقیقات کی جائے کہ یہ رقم کہا خرچ کی گئی ہے ۔

مرکزی حکومت کے زمہ بجلی اور گیس کی مد میں جو بقایاجات ہے انہیں پوری صوبے کو دئیے جائے کیونکہ خیبرپختونخوا اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں اس کو شیش میں ہے کہ این ایف سی میں صوبوں کے شئیر کم کر کے مرکز کے شئیر کو بڑھائے۔انہوں نے کہا کہ اپیل کرتا ہو ں کہ ایک مخصوص پارٹی کے آزاد امیدواروں کو قوم کامیاب نہ بنائیں کیونکہ ازاد امیدواروں کی کامیابی سے ہارس ٹریڈنگ کو فروغ ملتا ہے جس سے انتخابات کے وہ نتائج نہیں حاصل ہو ں گے جو اس وقت اس ملک کی ضرورت ہے۔