عام انتخابات ، ایبٹ آبادمیں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

ہفتہ 27 جنوری 2024 14:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2024ء) ایبٹ آباد کے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ حلقہ این اے 16 میں 14 امیدوار جبکہ حلقہ این اے 17 ایبٹ آباد II میں 11 امیدوار مدمقابل ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف جماعتوں سمیت آزاد امیدوار ووٹرز کو اپنا منشور اور آئندہ کا نقطہ نظر پیش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ووٹرز بھی ووٹ کےلئے آنے والے امیدواروں کو اپنے مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں تاہم کچھ امیدوار چھوٹے موٹے مسائل کو موقع پر ہی حل کر کے اپنے ووٹرز کا اعتماد بحال کر رہے ہیں، نظریاتی ووٹرز اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں اور وہ اپنی اپنی جماعتوں کو ہی ووٹ دینے کے حق میں ہیں۔