بہاولپور، پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے بینرزاتارے جانے کی شکایات ‘معاملہ الیکشن کمیشن میں لیکرجائیں گے ،حافظ حسین احمد مدنی

ہفتہ 27 جنوری 2024 21:39

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) بہاول پور‘پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے بینرزاتارے جانے کی شکایات ‘معاملہ الیکشن کمیشن میں لیکرجائیں گے یہ بات امیدوارپاکستان پیپلزپارٹی این اے 168 حافظ حسین احمدمدنی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہاکہ گذشتہ چندروز سے ان کی پارٹی کے بینرزاورپوسٹرز اتارکران کی جگہ ن لیگ کے بینرزاورپوسٹرزلگائے جارہے ہیں جوسراسرناانصافی ہے انہوں نے کہاکہ اس حوالہ سے انہوں نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچراتھارٹی سے دریافت کیا توانہوں نے اس حوالے سے تردیدکردی انہوں نے کہاکہ اس پر معاملہ کی مزیدچھان بین کی گئی تومعلوم ہوا کہ ن لیگ کے لوگ ہی یہ کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ اس معاملہ میں الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے جبکہ انہوں نے کمشنر بہاول پور‘ڈی سی بہاول پور اورڈی پی او بہاول پور سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس غیرقانونی اورغیراخلاقی اقدام کانوٹس لیں جوسراسرالیکشن رولز کی خلاف ورزی ہے اوراس میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے