جیکب آباد،جے یو آئی اور آزاد پینل کے ایک دوسرے کی حمایت میں پروگرامز، ریلیاں اور استقبال

ہفتہ 27 جنوری 2024 22:56

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) جمعیت علمائے اسلام اور آزاد پینل کے امیدواروں سابق وفاقی وزیر این اے 190 کے امیدوار محمد میاں سومرو اور سابق صوبائی وزیر پی ایس 3 کے امیدوار ممتاز خان جکھرانی اور جے یو آئی کے امیدواروں کی حمایت میں پروگرامز منعقد کئے گئے اس سلسلے میں انتخابی جلسے جامع شیراز م، آباد شہر، گاؤں عبد العزیز خارانی میں منعقد ہوئے جس میں پی ایس 3 کے امیدوار ممتاز خان جکھرانی، جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، تعلقہ امیر مولانا سلیم اللہ بروہی، محمد صلاح شہلیانی، محمد انور سومرو، مولانا عبدالجبار رند، حاجی محمد عباس بلوچ، حماداللہ انصاری، اسداللہ حیدری، واحد بخش انڑ، خیر بخش جتوئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کا دن حق سچ کی فتح کا دن ہوگا، مزید کہا ہم کامیاب ہوکر مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام سندھ کو لوٹنے والوں کا ووٹ کے ذریعے احتساب کرے گی م، اس سے پہلے مختلف مقامات پر ریلیاں نکال کر شاندار استقبال کیے گئے۔