ْنواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے پر ننکانہ کی عوام کو سلام پیش کرتی ہوں، ڈاکٹر شذرہ منصب

اتوار 28 جنوری 2024 16:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) الیکشن2024ء کے سلسلہ میں حلقہ نمبر5کی تمام برادریوں کے نمائندگان کی کارنر میٹنگ کا اہتمام ڈاکٹر منظور حسین ملک، پروفیسر سجاد ملک،عباس ملک نے سنگم میرج ہال میں کیا۔ کارنر میٹنگ کا آغازسٹیج سیکرٹری رانا رفاقت علی انجم نے تلاوت قرآن پاک سے کیاجس کے بعدکریم آقا ?کے دربار اقدس میں علی رضا نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔

میٹنگ میں سابقہ جنرل سیکرٹری بار ننکانہ ملک علی احمد نول عارف رشید خان ایڈووکیٹ سید توقیر حسین نقوی ایڈووکیٹ سید علی شہباز ایڈووکیٹ ملک آصف ایڈووکیٹ صغیر ملک ایڈووکیٹ حاجی اعجاز مسعود ایڈووکیٹ زین کھوکھر ایڈووکیٹ اور رائینواز احمد کھرل کے علاوہ معززین شہر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جب ڈاکٹر شذرہ منصب مہر کاشف اور رائے آصف کھرل کے ہمراہ شادی ہال میں پہنچیں تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے اور فضا ڈاکٹر تیرے جاں نثار بے شمار بے شمار کے نعروں سے گونجتی رہی۔

پروفیسر سجاد ملک نے حلقہ نمبر 5 کی عوام کو در پیش مسائل سے امید واروں کوآگاہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی این اے 112 ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے پر ننکانہ کی عوام کو سلام پیش کرتی ہوں حلقہ نمبر 5 کی عوام نے جس طرح میرا شاندار استقبال کرنے کے بعد اپنی حمایت کا اعلان کیا اس والہانہ محبت کا اظہار کرنے پر میں ان کی بیحد مشکور ہوں اور اپیل کرتی ہوں کہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کروائیں انشاء اللہ کامیابی کے بعد حلقہ کی عوام کو مایوس نہیں کروں گی آپ کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے حلقہ نمبر5کے تمام مسائل کو پوری تن دہی کے ساتھ حل کیا جائے گا امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مہر کاشف پڈھیارنے کہا کہ کامیابی کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا کارنر میٹنگ کے انتظامات کی نگرانی رانا شاہد ڈاکٹر شعیب اکرم چوہان اور رانا محسن نے کی۔