برقی لائنوں پر ترقیاتی کام کے سلسلے میں کیسکو نے بجلی بندش کا علامیہ جاری کردیا

پیر 29 جنوری 2024 18:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں پر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 30جنوری اور31جنوری کو (روزانہ) مری آباد گرڈسٹیشن کے طوغی روڈ، گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹرملک پلانٹ، عالم خان، مالک، نواں کلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی،شہبازٹاون، کسٹم فیڈرون سے صبح10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔

اس کے علاوہ اُسی روز سریاب گرڈسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

30اور31جنوری کے دنوں میں شیخ ماندہ گرڈسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان، انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین اسٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈروں سے دن 11بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

دریں اثناء گرڈسٹیشن پر30جنوری کو (بروزمنگل) ضروری مینٹی ننس کاکام کیاجائے گا جس کے باعث ڈیرہ مرادجمالی گرڈسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔