میرخان محمد جمالی کے صاحبزادے میرقیس خان جمالی کی مانجھی پور میں اپنے والد کے لئے الیکشن مہم کا آغازکردیا

پیر 29 جنوری 2024 21:14

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2024ء) حلقہ این اے 255 کے امیدوار میر خان محمد جمالی کے فرزند میر قیس خان جمالی کی مانجھی پور میں الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگز مانجھی پور کی کھوکھر برادری سے ملاقات تفصیلات کے مطابق سابق ایم اے حلقہ این اے 255 کے امیدوار میر خان محمد جمالی کے صاحبزادے میر قیس خان جمالی کی مانجھی پور میں اپنے والد کے لئے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا اس سلسلے میں مختلف برادریوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جبکہ مانجھی پور میں نوجوان کھوکھر اتحاد کے رئیس علی گوہر کھوکھر‘محمد عاقب کھوکھر‘میر ہزار خان‘فوجی بخشن خان کھوکھر سردار علی کھوکھر و دیگر سے ملاقات کی کھوکھر برادری نے مانجھی پور کے چیدہ چیدہ مسائل خاص کر سوء گیس ناپید کے اشو پر بات کی اس موقع پر میر قیس خان جمالی نے کہا کہ کہ انشااللہ منتخب ہو کر میرے والد صاحب کی مانجھی پور میں گیس کی مکمل بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہو گی دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی ہم کوشاں ہیں انشاء اللہ منتخب ہو کر علاقے کی خدمت کریں گے سوشل میڈیا کا دور ہے آئندہ جو کام کرے گا وہ سامنے آئے گااس بار انشاء اللہ تاریخی کام کیے جائیں گے تمام اقوام بھر پور ساتھ دینے کی حامی بھر لی ہے انشاء اللہ 8فروری کو عوامی طاقت سے میدان مار لیں گے۔