ی* پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر، ہشتم (8) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کے دستے انسداد دہشت گردی کی مشقیں کریں گے،آئی ایس پی آر

پیر 29 جنوری 2024 21:45

]راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2024ء) پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر- ہشتم (8) کی افتتاحی تقریب انعقاد کیا گیا ، دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کے دستے انسداد دہشت گردی کی مشقیں کریں گے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر- ہشتم (8) کی افتتاحی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئی، دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کے دستے انسداد دہشت گردی کی مشقیں کریں گے، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز اور باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرناہے، مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے دستے ایک دوسرے کی مہارتوں اور تجربے سے اسفادہ کریں گے، البدر مشق پاکستان اور بحرین کے درمیان سال میں دو بار منعقد ہوتی ہیں