سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے پارٹی کا انتخابی نشان نہ ملنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 30 جنوری 2024 09:05

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے پارٹی کا انتخابی نشان نہ ملنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں موقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر اور اپیلٹ ٹربیونل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ نے اپیل منظور کی،الیکشن کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا،پارٹی نے متبادل امیدوار سے ٹکٹ واپس لے کر فہیمدہ مرزا کو دیا ،الیکشن کمیشن کو تحریری اور ذاتی طور پر پیش ہوکر پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا، الیکشن کمیشن کی طرف سے پارٹی خط اور ٹکٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وہ فہمیدہ مرزا کو پارٹی نشان "ستارہ" الاٹ کرے۔