خاران ،پاکستان مسلم لیگ نواز کے زیر اہتمام واشک بازار میں جلسہ

منگل 30 جنوری 2024 20:23

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ نواز واشک کے زیر اہتمام واشک بازار چوک میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔جلسے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جلسے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 260 سردار فتح محمد محمد حسنی،امیدوار برائے پی بی اکتیس میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی، سابق یونین ناظم واشک میر غلام نبی غلزئی، منصور آلہ زئی، حاجی پرویز آلہ زئی،میر عبدالصمد محمد حسنی ،میر عبدالرازق لاشاری، میر عطا اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ پانچ سالوں سے سابق نمائندوں نے کچھ نہیں کیا گذشتہ دور حکومت میں واشک کی پسماندگی میں کوئی بہتری نہیں لا سکے جس کی مثال آپ لوگوں کی سامنے ہیں ہمارے پندرہ سال دور حکومت میں ہم نے واشک کو ڈسٹرکٹ کا درجہ دیا یہاں بلڈنگ اور روڈ بنائیں اور دیگر ترقیاتی کام کئے جام حکومت ایک بہترین حکمت عملی تھا جھنوں نے واشک کو ایک اسپورٹس کمپلیکس کا تجویز دیا سابق نمائندے نے اس کو بھی کرپشن کی۔

سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا کہ جیت انشاللہ بی پی اکتیس میں میر مجیب الرحمٰن محمدحسنی کی ہوگی۔\378