جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو 31 جنوری کو ٹھل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے

منگل 30 جنوری 2024 22:15

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2024ء) جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو 31 جنوری کو ٹھل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو 31 جنوری کو ایک روزہ دورے پر جیکب آباد آرہے ہیں وہ جے یوآئی کے پی ایس 2 کے امیدوار شفیق احمد کھوسو اور اتحادی این اے 190 کے امیدوار سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو، این اے 191 کے جے یوآئی کے امیدوار شاہزین خان بجارانی اور دیگر کی حمایت میں رہبر چوک ٹھل میں ایک بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے، اس موقع پر علاقے کے معززین، قبائلی شخصیات اور ہزاروں شہری شرکت کریں گے۔