حلقہ NA-149میں رضوان احمد ،ملک عامر ڈوگر اور جہانگیر ترین سمیت 16امیدوار مد مقابل

بدھ 31 جنوری 2024 17:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) عام انتخابات کے سلسلے میں حلقہ این اے 149ملتان میں بھرپور سر گرمیاں جاری ہیں۔ اس حلقے میں استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے جبکہ جہانگیر ترین پہلی مرتبہ اس حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے رضوان احمد اور آزاد امید وار ملک عامر ڈوگربھی میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی حال ہی میں اس حلقے سے الیکشن سے دستبردار ہو ئے ہیں ۔ این اے 149ملتان میں کل 16امیدوارایک دوسرے کے مد مقابل ہیں اور یہاں پر کل ووٹرز کی تعداد 539000ہے۔سیوریج ،صاف پانی،انڈسٹریل زون کا نہ ہونا اس حلقے کے بنیادی مسائل ہیں ۔امید واروں نے بھر پور طریقے سے ڈور ٹو ڈور کمپین میں مختلف برادریوں اورشخصیات سے الحاق کا سلسلہ بھی جاری ہے۔حلقے کے تمام امید وار جلسے ریلیاں اور کارنر میٹینگزکے دوران لوگوں کو قائل کرنے میں مصروف ہیں۔