پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے ،پی پی پی رہنما

بدھ 31 جنوری 2024 17:04

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک امام الدین شوقین، این اے 210 کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار صلاح الدین جونیجو، پی ایس 43 پر پیپلز پارٹی امیدوار پارس ڈیرو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے جس کی بنیاد پر عوام میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم شہر میں انتخابی مہم کے دوران اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ٹنڈوآدم آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں پیوست ہیں۔ پپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگنے نکلتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے این ای 210 اور پی ایس 43 ، دونوں حلقوں پر نوجوان امیدواروں صلاح الدین جونیجو اور پارس ڈیرو کو نامزد کیا گیاہے۔

اس موقع پر صلاح الدین جونیجو اور پارس ڈیرو نے کہا کہ ہمارے خاندانوں نے بلا تفریق علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے، کچھ لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ ہم ساتھ نہیں ہیں لیکن ہم مل کر کام اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھی بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔ مخالفیں اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا ہٹ کا شکار ہیں لیکن ناکامی کے بغیر انہیں کچھ نہیں ملے گا، انشاء اللہ 8 فروری کو عوام ہم سمیت پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب کریں گے۔