جہانگیر ترین کی گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم سید یزدانی گیلانی سے ملاقات

بدھ 31 جنوری 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم سید یزدانی گیلانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سید تنویر الحسن گیلانی، سید ولایت مصطفیٰ گیلانی اور راجن بخش گیلانی بھی موجود تھے۔ گیلانی خاندان نے این اے 149 میں جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا ہےجس پرجہانگیر ترین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔