بلو چستان کے ساحلی علا قوں سمیت مختلف علا قوں میں بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

جمعرات 1 فروری 2024 17:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) بلو چستان میں 2فروری سے3فروری کے درمیان موسلادھار بارشوں کے باعث،بارکھان ،کوہلو،سبی ، نصیر آباد ، دالبندین ،خضدار کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،وادی کو ئٹہ اور گرد نواح موسم خشک اور سرد رہے گا ،کو ئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،گوادر15، تربت 16جیونی13،سبی9،نوکنڈی6ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلو چستان کے بیشتر علا قوں میں موسم سرد جبکہ جنوبی علا قوں میں موسم آبرالود رہے گا تاہم شام کے وقت گوادر ، دالبندین ،نوکنڈی ، تربت ،پنجگور،اور مکران کے ساحلی علا قوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :