نیشنل پارٹی نے این اے 260 نوشکی سے سردار فتح محمد حسنی کے حق میں اپنا امید وار دستبردار کر نے کا اعلان

جمعرات 1 فروری 2024 20:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارلیمانی بورڈ و مذاکراتی کمیٹی کے مشاورت سے قومی اسمبلی 260 نوشکی کم چاغی کم خاران کم واشک سے پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حمایت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 260 نوشکی کم چاغی کم خاران کم واشک سے میر عبدالخالق بلوچ کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار سردار فتح محمد حسنی کے حق میں دستبردار کیا۔

(جاری ہے)

بیان میں رخشان ریجن کے پارٹی تنظیم کو ہدایت کی گئی کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 260 کی کامیابی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔