نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی، امیرحیدرخان ہوتی

جمعہ 2 فروری 2024 12:49

نئے شامل ہونے والے  ساتھیوں سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی، امیرحیدرخان ہوتی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ،سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا و نامزد امیدوار این اے 22، پی کے 58 مردان امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گوجر گھڑی مردان میں ملک اعجاز اوران کے دیگر ساتھیوں کی اے این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا دور اے این پی کا ہے ،لوگ عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔اس موقع پر امیر حیدرخان ہوتی نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کومبارک دی اور انہیں پارٹی ٹوپیاں پہنائی۔

متعلقہ عنوان :