صوابی، این اے 19پرمعراج ہمایون مولانا فضل علی کے حق میں دستبردار

جمعہ 2 فروری 2024 15:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) ضلع صوابی میں جوڑ توڑ کے عمل کے بعد اب سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا ہے کہ این اے19 صوابی پر مقابلہ لڑنے والے سابق وزیرتعلیم معراج ہمایون جے یو آئی (ف) کے اُمیدوار مولانا فضل علی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل علی کا کہنا تھا کہ معراج ہمایون کی اپنے علاقے کےلئے کافی خدمات ہیں، اس حلقے میِں جو بھی کام ہو تو معراج ہمایون کی مشاورت سے کریں گے۔

مولانا فضل علی کے مطابق جے یو آئی کو اقتدار ملا تو علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔معراج ہمایون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مولانا فضل علی کا شکریہ، جنہوں نے اتنی عزت دی، ان کو کامیاب کرانے کےلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :