عام انتخابات ، 7 فروری سے 9 فروری تک بجلی فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کرلئے ہیں،کیسکو

جمعہ 2 فروری 2024 17:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عام انتخابات 2024کے دوران 7فروری سے 9فروری تک بجلی فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کرلئے ہیں۔اس سلسلے میں وزارت توانائی کی ہدایات پر کیسکونے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت لورالائی، خضدار، سبی، پشین اور مکران آپریشن سرکلز میں سپرنٹنڈنگ انجینئرزکو فوکل پرسنز مقررکردئیے ہیں جو جنرل الیکشن کے دوران بجلی فراہمی کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطے میں رہیں گے۔

نامز د کئے گئے فوکل پرسنز میں محمدشہزاد کھیتران برائے کیسکوسینٹرل آپریشن سرکل کوئٹہ موبائل نمبر 03198088023 دفتر نمبر0812441596، سید عبداللہ شاہ کیسکولورالائی آپریشن سرکل موبائل نمبر03198088024دفتر نمبر0824400029، حسن علی مگسی خضدار آپریشن سرکل موبائل نمبر03198088025 دفترنمبر0812446556، فاروق جھکرانی کیسکوسبی آپریشن سرکل موبائل نمبر 03198088026 دفتر نمبر 0833500605، سید شاہ جہان احمد کیسکوپشین آپریشن سرکل موبائل نمبر03198088027دفتر نمبر0826420649اور سید ضیاء اللہ شاہ کیسکومکران آپریشن سرکل موبائل نمبر03198088028دفتر نمبر0852411724فوکل پرسنز نامزد کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیسکونے ان تمام افسران کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ وہ عام انتخابات کے سلسلے میں 7فروری سے 9فروری تک اپنے اپنے متعلقہ سرکلز کے دفاتر (اسٹیشنز)میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں کیسکوکی جانب سے مقرر کئے گئے فوکل پرسن صوبہ بھرمیں کیسکوکے زیر انتظام تمام علاقوں میں موجود الیکشن کمیشن آف پاکستان، نادراہیڈکوارٹرز، محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان، ضلعی ریٹرننگ آفیسرزاور پولنگ اسٹیشن انچارج سے بھی مسلسل رابطے میں رہیں گے تاکہ الیکشن کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنوں میں بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔اس کے علاوہ کسی بھی