تماشا کے ذریعے پاکستانی کرکٹ شائقین ایچ بی ایل -پی ایس ایل 9سے لطف اندوز ہو سکیں گے

جمعہ 2 فروری 2024 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) پاکستان کے سب سے بڑے او ٹی ٹی ویڈیو سٹریمنگ اور تفریحی پلیٹ فارم تماشا کے ذریعے ملک بھر میں کرکٹ شائقین پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی HD لائیو سٹریمنگ دیکھ سکیں گے۔ اس حوالے سے تماشا اور ولی ٹیکنالوجیزکے درمیان معاہدے کے بعد تماشا نے ٹورنامنٹ کے لیے ڈیجیٹل نشریاتی حقوق حاصل کیے، جس سے کسی بھی نیٹ ورک کے لاکھوں صارفین اپنے موبائل فونز پر ایچ بی ایل -پی ایس ایل 9 کے تمام میچوں کی HD لائیو سٹریمنگ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، جازکے چیف ڈیجیٹل آفیسر عامر اعجاز نے کہا، ''لاکھوں پاکستانیوں کے کرکٹ کے شوق کو دیکھتے ہوئے، تماشا ایچ بی ایل۔ پی ایس ایل کے ایک اور سنسنی خیز ایڈیشن کی براہ راست سٹریمنگ پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

نہ صرف کرکٹ،بلکہ کھیلوں، خبروں، فلموں، اوریجنل اور دیگر ڈیجیٹل تفریح کے لئے تماشا کو اپنی پسندیدہ ایپ بنانے پر میں تمام صارفین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اور امید کرتا ہوں کہ ا یچ بی ایل۔ پی ایس ایل کا یہ نیا سیزن پاکستان کے ڈیجیٹل تفریحی منظر نامے میں ریکارڈ بنائے گا اور نئے سنگ میل قائم کرے گا۔ایچ بی ایل۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز 17فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا جہاں 2016اور 2018کی چیمپئنزاسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئنزلاہور قلندرزکے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے چار شہروں، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا آخری ٹاکرا 18مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ آرینامیں ہو گا۔

تماشا پاکستانی صارفین کیلئے کھیل کے بڑے ایونٹس کی لائیو سٹریمنگ کیلئے پسندیدہ پلیٹ فارم ہے۔ اس سے پہلے پاکستانی شائقین نے تماشا ایپ پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ (2022)، فیفا ورلڈ کپ (2022)، ایچ بی ایل۔پی ایس ایل (2023)، ایشیا کپ (2023) اور آئی سی سی ورلڈ کپ (2023)دیکھا۔ تماشا پر 26ملین سے زائد لوگوں نے کرکٹ ورلڈ کپ (2023) دیکھا۔ تماشا ایپ ایپل اور گوگل پلے سٹور پر نمبرون ایپ کے طورپر سامنے آئی جبکہ تماشا گوگل پر 2023 میں چیٹ جی پی ٹی کے بعد ٹیکنالوجی کے حوالے سے تلاش کیے جانے والا دوسرا مقبول لفظ رہا۔

لائیو سٹریمنگ کے علاوہ، تماشا کے صارفین شاندار انعامات جیتنے کے لیے جاز فین پلس کوئز اور جاز کرکٹ فینٹسی لیگ جیسی دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ صارفین تماشا کی اینڈرائیڈ اور iOS ایپس کو گل پلے اور ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے یا تماشا ویب سائٹ کے ذریعے بھی ایچ بی ایل -پی ایس ایل براہ راست ملا حظہ کر سکتے ہیں۔