سعید غنی کی جلسہ گاہ میں نمازادا کرتے ویڈیو وائرل

ہفتہ 3 فروری 2024 16:19

سعید غنی کی جلسہ گاہ میں نمازادا کرتے ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی انتخابی مہم کے دوران جلسہ گاہ میں نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی رہنما سعید غنی کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر پی پی رہنما کی جانب سے ہی شیئر کی گئی ہے۔اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ایکس صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔کچھ ایکس صارفین سعید غنی کے اس عمل پر تعریفیں تو کچھ طنز کر رہے ہیں۔کچھ ایکس صارفین کا کہنا ہے کہ سعید غنی سیاست میں مذہب کو لے آئے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ سیعد غنی سیاست کو نماز ٹچ دے رہے ہیں۔