این اے127 میں عوام کی بہت بڑی سپورٹ بلاول بھٹو کیساتھ ہے،علی بدر

ہفتہ 3 فروری 2024 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2024ء) پاکستان پیپلز ارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی بدر نے کہا ہے کہ این ای127 میں عوام کی بہت بڑی سپورٹ بلاول بھٹو کیساتھ ہے،عوام کو بلاول بھٹو کے موقف تقسیم اور نفرت کی سیاست سے نجات پسند ہے۔وہ شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی طرف سے پی پی 171میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران داود کے حق میں دستبرداری کے موقع پر پریس کانفرنس سے میاں ایوب،سہیل ملک اور عامر سہیل بٹ کیساتھ پیپلز سیکرٹریٹ میں خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پرشکیل پاشا ایڈوکیٹ،آغا تقی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

علی بدر نے مذید کہا کہ پارٹی میں کنفیوژن روکنے کے لیے یہ اقدام کیا ،شکیل پاشا کے جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں،این ای127میں بہت سے آزاد امیدواروں نے پیپلز پارٹی کے حق میں دستبرداری کی ہے۔میاں ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ تقسیم ہونے سے روکنے کے لیے شکیل پاشا دستبردار ہویے ہیں۔پی پی 171سے دستبردار ہونے والے امیدوار شکیل پاشا نے کہا کہ میرا پیپلز پارٹی کیساتھ بہت پرانا تعلق ہے۔پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں،ہمارا مقصد بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہے اس لیے وسیع تر مفاد میں دستبرداری کا اعلان اورپی پی 171سے پارٹی امیدوار عمران داود کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔