کوئٹہ، لبیک پاکستان کی جیت کیلئے پوزیشن مزید مستحکم

چنہ برداری کی سرکردہ شخصیات نے امداد شاز،ممتاز نعت خواں احسان علی صابر کے امیدو اران کی مکمل حمایت کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

ہفتہ 3 فروری 2024 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2024ء) لبیک پاکستان کی جیت کیلئے پوزیشن مزید مستحکم، چنہ برداری کی سرکردہ شخصیات نے امداد شاز،ممتاز نعت خواں احسان علی صابر کے امیدو اران کی مکمل حمایت کرنے کا باضابطہ اعلان کردیاکلی قمبرانی امداشاز چنہ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ اس میٹنگ میں امیر کوئٹہ ڈویژن حافظ سعید اور تحریک لبیک پاکستان بلوچستان کے پی بی 44 نامزد امیدوارحاجی محمد ظریف رضوی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے نے کہاکہ پاکستان کی ترقی صرف ختم نبوت پر پہرہ دینے والے ہی کر سکتے ہیں اسی لئے تحریک لبیک یارسول اللہ میدان میں اتری رہی ہے اور محمد عربی کا دین تخت پر آئے گا۔

تحریک لبیک پاکستان ہر مظلوم کو اسکا حق دلوائے گی اور ہر ظالم کا ہاتھ روکے گی ہر مظلوم غریب عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اوراس بار دنیادار پارٹیوں سے ڈٹ کر مقا بلہ کرے گی میدان اب ان چوروں کیلئے نہیں چھوڑے گی امدادشاز چنہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لبیک یارسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم کے امیدواران صاحب کردار،ایماندار اور عوام کے حقیقی خدمت گزار ہیں لبیک پاکستان کے امیدواروں کا میاب کریں ،انشا ء اللہ !کامیابی کے بعد لبیک پاکستان بلوچستان کی قیادت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی،نوجوانوں کو روزگار دینے کو یقینی بنائے گی ممتاز نعت احسان علی صابر نے لوگوں سے اپیل کی کہ ووٹ مانگنے والوں سے ضرور پوچھیں کہ انہوں نے دین کیلئے کیا کام کیا اب ووٹ دیں تو اس طرح کہ نبی کریمﷺ کو روز آخرت بتا سکیں کہ حضور جب آپ کی ناموس پر حملہ ہو رہا تھا تو میرے پاس کچھ اور تو نہ تھا مجھ سے پرچی مانگی گئی جو میں نے لبیک کہتے ہوئے دے دی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ووٹ صرف کرین کو دینا ہے کیونکہ کرین سے ہی وطن عزیز کا کچرا اٹھایا جاسکتا ہے۔