ٖاین اے 237 پرایم کیوایم کے عبد الرئوف صدیقی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتاہوں، احسان ہزاروی

چ*این اے 237،احسان ہزاروی ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کے حق میں دستبردار

ہفتہ 3 فروری 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2024ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے این اے 237 سے امیدوار احسان اللہ ہزاروی سابق صوبائی وزیر داخلہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نامزد امیدوار برائے این اے 237 عبدالرئوف صدیقی کے حق میں دستبردار ہوگئے،جے یو آئی کے صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث اور رئوف صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جے یو آئی طارق روڈ کے امیراورامیدوار برائے قومی اسمبلی احسان ہزاروی نے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے قائدین کے فیصلے کے مطابق این اے 237 پرایم کیوایم کے عبد الرئوف صدیقی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتاہوں۔