Live Updates

ف* معاشرے کی ترقی میں وکلائ برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں،صفیہ بلوچ ایڈوکیٹ

اتوار 4 فروری 2024 19:20

: سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی نامزد امیدوار برائے حلقہ پی ایس 25 صفیہ بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں وکلائ برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ عدلیہ نے عوام کے حقوق کے حصول میں ہمہ تن کوشاں ہوتے ہوئے اپنی پہچان بنائی ہے اور عدل وانصاف کے حصول میں عدلیہ نے ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا ہے عوام کو آزاد عدلیہ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اس لئے آزاد عدلیہ عوام کو عدل و انصاف کی فراہمی میں اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے سندھ ہائی کورٹ بار اور سیشن کورٹ بار کے عہدے داروں ایڈوکیٹ قربان ملانو،شفقت رحیم راجپوت و دیگر وکلاء سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں انہوں نے انہیں اپنے انتخابی منشور و پی ٹی آئی کے مشن سے آگاہ کیا پاکستان تحریک انصاف کی نامزد امیدوار برائے حلقہ پی ایس 25میڈم صفیہ بلوچ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ 8فروری کا دن عوام کا دن ہے اور اس دن ملک کی باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان سے محبت کا ثبوت دینگیانشااللہ پاکستان تحریک انصاف کا ہرایک امیدوار عوامی طاقت (ووٹ) لیکر بھرپور کامیابی حاصل کریگا امیدواروں نے کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو بھرپور کامیابی حاصل کرینگے اور ملک کو کرپشن سے پاک کا مشن پائیہ تکمیل تک پہنچائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری اور مربوط نظام رکھتی ہے جو میرٹ کی بالا دستی اور اسلامی نظام کے نفاذ و کرپشن سے پاک نیا پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات