آستانہ عالیہ اشرفیہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کی کو ووٹ دینے کی ہدایت جاری

ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی آستانہ عالیہ اشرفیہ کی نفاذ نظام مصطفیﷺ کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ِ علامہ سید زمان جعفری

اتوار 4 فروری 2024 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) آستانہ عالیہ اشرفیہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان اور آستانہ عالیہ سے منسلک تمام لوگوں کو تحریک لبیک کو ووٹ دینے کی ہدایت جاری کی گئی ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 240 سے تنظیمات اہلسنت و تحریک لبیک کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی علامہ سید زمان علی جعفری اختری القادری کی آستانہ عالیہ اشرفیہ کے شیخ فخر المشائخ ابوالمکرم ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی اور صاحبزادہ حضرت علامہ سید محمد مکرم اشرف اشرفی الجیلانی سے ملاقات کے موقع پر کیا گیا ابوالمکرم ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی نے آستانہ عالیہ اشرفیہ تشریف لانے پر سید زمان علی جعفری صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ٹی ایل پی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا جس پر علامہ سید زمان علی جعفری نیکہا کہ آستانہ عالیہ اشرفیہ کی نفاذ نظام مصطفیﷺ کے حوالے سے خدمات ھمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر ابوالمکرم ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی نے اپیل کی کہ حلقہ این اے 240 میں رہنے والے غیور مسلمان علامہ سید زمان علی جعفری کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیںعلامہ سید زمان علی جعفری نے حضرت ابو مخدوم شاہ سید محمد طاہر اشرف اشرفی الجیلانی رحم اللہ علیہ اور حضور اشرف المشائخ حضرت ابو محمد شاہ سید احمد اشرف اشرفی الجیلانی رحم اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی ِ۔