الیکشن ڈیوٹی کے لئے سرکاری افسران اور ملازمین کی حتمی فہرست واضع اور آویزاں نہ ہونے کے باعث ملازمین پریشان اساتذہ تنظیم کے تحفظات
اتوار 4 فروری 2024 19:45
(جاری ہے)
آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کے لیے سرکاری افسران اور ملازمین کی حتمی فہرست واضع اور آویزاں نہ ہونے کے باعث اساتذہ اور دیگر ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا اساتذہ تنظیم گسٹا کے عہدیدران حیات نظامانی اور کاشف قادر میمن اور دیگر نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے .
جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جی ڈی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے خدشات اور تحفظات پر نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بدین میں پولنگ اسٹاف کی تعیناتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں پہلے روز سے ہی الیکشن کے جاری عمل اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرن ریٹرننگ آفیسرن کی جانبداری پر شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تحریری طور پر شکایات دے چکے ہیں . سندھ میں سابق پیپلزپارٹی حکومت کے تعینات افسران کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات صاف اور شفاف طریقے سے نہیں ہو سکتے . ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پولنگ ڈیوٹی کے لئے تعینات اور مقرر ملازمین کی فہرستیں آویزاں نہ کرنے پر تحفظات اور تحفظات ظاہر کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامذد امیدواروں کی سفارش پر الیکشن کے آخری مرحلے میں بھی غیر قانونی طور پر ردوبدل کیا جانے خدشہ ہے . ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے تحفظات دور کرنے اور فہرستیں فوری طور پر آویزاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.