ی* پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار سردار فتح محمد محمد حسنی کے حق میں دستبردار ہوگئے

اتوار 4 فروری 2024 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2024ء) این ای260 سے اہم سیاسی تبدیلی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این ای260 میر عبدالخالق بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار سردار فتح محمد محمد حسنی کے حق میں دستبردار ہوگئے جبکہ این اے کے 260 سے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے امیدوار حاجی محمد عظیم بڑیچ اور آزاد امیدوار سردار چنگیز خان ساسولی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار برائے این اے 260 میر اعجاز خان سنجرانی کے حق میں دستبردار ہوئے ۔

(جاری ہے)

میر اعجاز خان سنجرانی جوکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ہے اسی طرح پی بی 33 خاران سے نیشنل پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار میر شعیب نوشیروانی کے حق میں دستبردار ہوئے پی بی 31 واشک سے نیشنل پارٹی کے امیدوار رحیم اللہ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار میر مجیب الرحمن محمد حسنی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔