پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

پیر 5 فروری 2024 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام وفاقی کالونی سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں شرکت کیلئے آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور وسطی پنجاب کے رہنماؤں سمیت پی ایس ایف اور پیپلز یوتھ کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں پی پی آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پنجاب کے رہنما، چوہدری اسلم گل،چوہدری محمد ریاض ،پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین، وزیرِ قانون میاں عبدالوحید ، وزیرِ فشریز سردار جاوید ایوب ،وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیا القمر ، وزیرِ حکومت چوہدری عامر یسین ،مشیر قانون نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر احسن شامل تھے۔

ریلی وفاقی کالونی ڈاکٹرز ہسپتال جی ون مارکیٹ جگاور چوک اللہ چوک سے ہوتی ہوئی جوہر ٹاؤن سے گزرتے ہوئے الجنت شادی ہال سے کالج روڈ سے اکبر چوک مولانا شوکت علی روڈ ، پیکو روڈ سے ہوتی ہوئی این اے 127کے مرکزی انتخابی دفتر پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان، پیپلز پارٹی اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔