Live Updates

بانی پی ٹی آئی کی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مستردہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست غیر موثر ہونے کاامکان

پیر 5 فروری 2024 21:15

بانی پی ٹی آئی کی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مستردہونے کے خلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) بانی پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 89 میانوالی اور این اے 122 لاہور سے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مستردہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست غیر موثر ہونے کاامکان ہے بانی پی ٹی آئی کومختلف مقدمات میں سزائیں سنائے جانے اور انتخابی عمل میں بہت کم وقت رہ جانے اور بانی پی ٹی آئی کوعام انتخابات میں نااہل قرار دیے جانے کے بعداس درخواست کی سماعت نہیں کی کی جاسکے گی اس لیے اس درخواست کے غیر موثر ہونے اور خارج ہونے کے ساتھ ساتھ واپس بھی لی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائراپیل میں موقف اپنایا گیاتھا۔ کہ آرٹیکل 63 (1) (H) کے تحت نااہلی کا نوٹی فکیشن درست نہیں، آرٹیکل 63 (1) (H) کے تحت نااہلی کے لیے اخلاقی جرم کا ہونا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیاد پر نہیں ہوئی، ریٹرننگ افسر، الیکشن ٹربیونل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔ واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے لاہور اور میانوالی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے کاغذات پر اعتراض کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں اور ان کے تجویز و تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات