آزاد امیدوار میر رامین محمد حسنی کا نوابزادہ جمال خان رئیسانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان

پیر 5 فروری 2024 21:20

9کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 46 اور این اے 264 سے آزاد امیدوار میر رامین محمد حسنی نے حلقے کی بہتری اور عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے امیدوار نوابزادہ جمال خان رئیسانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قیادت کو آگے آکر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے اور مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس لئے ہمیں نفرتوں کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے یکجہتی ، پیار محبت کو پروان چڑھانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو اپنی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر رامین محمد حسنی نے کہا کہ انتخابات کا موقع ہے اور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 264 اور پی بی 46 سے آزاد حیثیت سے حصہ لے رہا تھا اس لئے علاقے کی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے نوجوان قیادت کو موقع دینے کی خاطر نوابزادہ جمال خان رئیسانی کے حق میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے ان کے حق میں دستبردار ہورہا ہوں پی بی 46 سے انتخاب میں حصہ لوں گا انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو نوابزادہ جمال کو کامیاب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا کہ کیونکہ انتخابی عمل سے ہی جمہوری عمل کو پروان چڑھایا جاتا ہے بلوچستان کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ کوشش کرنی ہوگی جب تک سروس کی ڈلیوری ممکن نہیں بنائی جاتی ہے اس وقت تک بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے حلقہ این اے 264 سے امیدوار نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے میر رامین محمد حسنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی قابلیت اور وژن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں بلوچستان کے مسائل اور نفرت کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ سیاست میں نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ہم نے پیار محبت اور یکجہتی کو پروان چڑھانا ہے اوراپنے دماغ سے نفرت کے بیج کو ختم کرنا ہے کیونکہ نوجوانوں کو 8 فروری کو نوجوانوں کی کامیابی کے لئے پاکستان اور بلوچستان کو خود مختار بنانے کے لئے آگے آنا ہوگا تاکہ ان مسائل سے نجات دلاکر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی حریف برزگ ہیں تنقید کریں لیکن روایات کا خیال رکھیں ۔ منتخب ہوکر بلوچستان کے لئے میگا منصوبے لائوں گا ۔ 8فروری کو عوام بلاخوف گھروں سے نکلیں ۔ نفرت کی سیاست کرنے اور الیکشن کو سبوتاز کرنے والے جانتے ہیں کہ ہم عوام کے لئے کام کرینگے اس لئے وہ ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رامین محمد حسنی نے کہا ہے کہ 2008ء اور اور13میں بھی ایسے حالات تھے لوگ پھر بھی اپناووٹ استعمال کرنے کے لئے نکلے بلوچستان کے نوجوانوں کو مایوس کرنے والوں سے عوام تنگ ہیں بلوچستان کو خطے کے حالات کے مطابق بہتر سیاسی قیادت کے حوالے کرنا ہوگا ۔ آنے والوں دنوں میں نئی تبدیلی کے ساتھ آئیں گے بلوچستان کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔