ضلع نارووال کی 2قومی ، 5صوبائی نشستوں کیلئے 12 لاکھ 38 ہزار140ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

منگل 6 فروری 2024 13:14

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) ملک بھر میں کل ( جمعرات ) آٹھ فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں ضلع نارووال کی 2قومی اور 5صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں 12 لاکھ 38 ہزار140ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے امیدواروں کا چنائو کریں گے،قومی اور صوبائی حلقوں میں 1659پولنگ اسٹیشن اور 5422پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،ضلع بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد6لاکھ 70ہزار963اورخواتین ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 67ہزار117ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 نارووال1میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6لاکھ28ہزار860ہے جن میں 341939مرد اور 286921خواتین ووٹرز شامل ہیں ،حلقہ میں ٹوٹل 415پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،62میل ،62فی میل اور 291کمبائنڈ پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ719میل بوتھ، 641فی میل بوتھ ٹوٹل 1360پولنگ بوتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 76نارووال 2میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 9ہزار280ہے جن میں 3لاکھ29ہزار24مرد اور 2لاکھ80ہزار256خواتین ووٹرز شامل ہیں، حلقہ میں ٹوٹل 414پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں 76میل 76فی میل اور 262کمبائنڈ پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ717میل بوتھ، 644فی میل بوتھ ٹوٹل 1351 پولنگ بوتھ ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی54نارووال1میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ39ہزار442ہے جن میں 1لاکھ30ہزار610مرد اور 1 لاکھ 8 ہزار 832 خواتین ووٹرز شامل ہیں ،حلقہ میں ٹوٹل 155پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،25میل 25فی میل اور 105کمبائنڈ پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ272میل بوتھ، 243فی میل بوتھ ٹوٹل 515 پولنگ بوتھ ہیں۔حلقہ پی پی 55نارووال 2میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 47ہزار464ہے جن میں 1لاکھ33ہزار593 مرد اور 1لاکھ13ہزار871خواتین ووٹرز شامل ہیں ،حلقہ میں ٹوٹل 166پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں 24میل 24فی میل اور 118کمبائنڈ پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ285میل بوتھ، 257فی میل بوتھ ٹوٹل 542پولنگ بوتھ ہیں۔

حلقہ پی پی 56نارووال3میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 47ہزار516ہے جن میں 1 لاکھ 35ہزار398مرد اور 1لاکھ12ہزار118خواتین ووٹرز شامل ہیں ،حلقہ میں ٹوٹل 166پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں 21میل 21فی میل اور 124 کمبائنڈ پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ293میل بوتھ، 256فی میل بوتھ ٹوٹل 549پولنگ بوتھ ہیں۔حلقہ پی پی 57نارووال4میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 53ہزار745ہے جن میں 1لاکھ 35ہزار386 مرد اور 1لاکھ18ہزار359خواتین ووٹرز شامل ہیں حلقہ میں ٹوٹل 174پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،42میل 42فی میل اور 90کمبائنڈ پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ281میل بوتھ، 264فی میل بوتھ ٹوٹل 545 پولنگ بوتھ ہیں۔

حلقہ پی پی 58نارووال5میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 49ہزار973ہے جن میں 1لاکھ35ہزار976مرد اور 1لاکھ13ہزار997خواتین ووٹرز شامل ہیں ،حلقہ میں ٹوٹل 168پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،26میل 26فی میل اور 116کمبائنڈ پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ295میل بوتھ، 265فی میل بوتھ ٹوٹل 560پولنگ بوتھ ہیں۔