جماعت اسلامی کا منشورپاکستان کوکرپشن فری اور سود سے پاک ملک بنانا ہے،عبداللہ ضیا ء

منگل 6 فروری 2024 17:46

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈر این اے140 عبدالرزاق خلیل نے کہا کہ ہماری جماعت کا منشورپاکستان کوکرپشن فری اور سود سے پاک ملک بنانا ہے اسی کے ساتھ پاکستان کی فلاح وبہبود کیلئے کھل کر کام کرنا ہے جماعت اسلامی کا منشور اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کے دین کی اور غلبہ اسلام کا نفاذ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف دیہاتوں میں کارنرمیٹنگ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔حلقہ پی پی195 سے ٹکٹ ہولڈر محمدعبداللہ شاکر بھٹی اورپی پی196 سے راؤضیاء الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد پارٹی ہے جس پر ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں عوام آٹھ فروری کو ترازو کے نشان پر مہرلگاکر ہمارے پینل کو کامیاب کروائیں۔\378