ہماری حکومت نہ توڑی جاتی توملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا،نواز شریف

فراڈیوں کو واپس آپ نے موقع نہیں دینا، انہوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ہم اس ملک کو واپس اپنے پاوں پرکھڑا کریں گے، قائد ن لیگ کا قصورکے علاقے کھڈیاں میں جلسے سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 6 فروری 2024 17:22

ہماری حکومت نہ توڑی جاتی توملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا،نواز شریف
قصور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے اگر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا اور ہماری حکومت نہ توڑی جاتی تو اس جلسے تو کیا پورے ملک میں بھی کوئی بے روزگار نہ ہوتا سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا۔قصورکے علاقے کھڈیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دودن کے بعد جو سورج طلوع ہو گاوہ ملک میں خوشحالی کا نیا دور لیکر آرہا ہے۔

یہ دھرنوں میں مصروف تھے ہم لوڈ شیڈنگ ختم کررہے تھے۔ان فراڈیوں کو واپس آپ نے موقع نہیں دینا، انہوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ہم اس ملک کو واپس اپنے پاوں پرکھڑا کریں گے۔یہ دھرنوں میں مصروف تھے ہم موٹروے بنانے میں مصروف تھے۔کسانوں کو سولرپینل لگا کردینے ہیں تاکہ کسانوں کا ٹیوب ویل بغیربجلی کے چل سکے۔

(جاری ہے)

50 لاکھ گھروں میں سے کسی کو کوئی گھر ملا؟ ایک کروڑ نوکریوں میں سے کسی کو بھی ایک نوکری ملی؟۔

کہاں گئے وہ بلین ٹری سونامی، کہاں گئے وہ ڈیم، کہاں گئے وہ انڈے، مرغیاں؟ یہ سب فراڈ تھا۔کہاں گئے وہ بلین ٹری سونامی، کہاں گئے وہ ڈیم، کہاں گئے وہ انڈے، مرغیاں؟ یہ سب فراڈ تھا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن پرسوں ہے جشن آج ہی ہورہا ہے، جلسے سے باہر بھی ایک اور جلسہ ہے، ہرطرف عوام کا پہاڑ ہے،جیسے ہی میں بسم اللہ پڑھتا ہوں آپ پہچان لیتے ہیں کون آیا ہے اسٹیج پر، میری بسم اللہ سے ہی پہچان لیتے ہیں نواز شریف آگیا۔

نواز شریف آپ کے ان جذبات پر قربان ہے، جتنے پیار سے آپ آئی لو یو کہہ رہے ہیں میں آپ کو آئی لو یو تو کہہ رہا ہوں۔میں بڑے غور سے دیکھ رہا تھا کہ کتنے نوجوان بیٹھے ہیں، نوجوان مجھے آئی لو یو کہہ رہے ہیں۔کہتے ہیں یوتھ ان کے ساتھ او یوتھ تو یہ بیٹھی ہے ،ہمارے ساتھ ہے۔یہ عوام کا جذبہ اس خوشی کا اظہار ہے کہ شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑرہا ہے۔

میں تو شہباز شریف کو کہوں گا کھڈیاں آئے ہو تو کھڈیاں کی تقدیر بدل کررکھ دو۔امیں انشاءاللہ دعوے کیساتھ یہ بات کہتا ہوں آج اس جلسے میں تو کیا پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا۔پورا ملک خوشحال ہوتا، لیکن ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہے۔پاکستان کو دوبارہ ایشیئن ٹائیگرز بنانا ہے، یہ یوتھ پاکستان کی تقدیر بدلنے والی یوتھ ہے۔اس جذبے کو استعمال کرو یہ نوجوان ملک کی تقدیر بدل کررکھ دے گا۔

شہباز شریف آپ میرے سے وعدہ کریں کھڈیاں کے اندر دانش سکول آئے گا۔میں دعویٰ کرتا ہوں کھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں کو مات دینگی۔ شہباز شریف میری بات سن لیں یہاں کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کمپیوٹر ہونا چاہیے۔یہ نوجوان شہباز شریف اور نوز شریف کے ساتھی بنیں گے اور کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔