خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے امیدواروں کوجرمانہ عائد

منگل 6 فروری 2024 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے امیدواروں کوجرمانہ کردیاتفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹسزلیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے چئیرمین تحصیل کونسل صوابی عطااللہ کو 25 ہزار روپے،محمد عاصم آزاد امیدوار پی کے 78 پشاور کو 25 ہزار روپے،ارباب خضرحیات امیدوار مسلم لیگ ن پی کے 74 کو 50 ہزار روپے ،ناصرخان موسی زء امیدوار این اے 30 کو 50 ہزار روپے ،چئیرمین تحصیل کونسل درگئی ملاکنڈ پیر اسلام غازی کو 20 ہزار روپے،چیرمین تحصیل کونسل تھانہ بائیزء ملاکنڈ افضل حسین کو 30 ہزار روپے ،پیر مصور خان غازی امیدوار پی کے 24 ملاکنڈ کو 20 ہزار روپے ،ڈاکٹر محمد اسرار صافی آزاد امیدسار پی کے 68 کو 20 ہزار روپے اور چئیرمین تحصیل کونسل اپر مہمند حافظ تاج ولی کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔