ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کے وفد کاجامعہ محمودیہ کا دورہ

جے یو آئی کے امیدوارمولانا رحمان الدین شامزی اور مفتی عقیل قریشی کا امین الحق اور اعجاز الحق کیلئے دستبرداری کا اعلان

منگل 6 فروری 2024 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کے وفد نے رکن رابطہ کمیٹی و سابق وفاقی وزیر سید امین الحق کی سربراہی میں جامعہ محمودیہ کا دورہ کیا۔وفد میں رکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیر اور جوائنٹ انچارج سی او سی عبدالحق شامل جبکہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مولانا حافظ اللہ رحمانی، مولانا توصیف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جنرل انتخابات2024 پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جس میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل جل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں جمیعت علمائے اسلام(ف) کے نامزد امیدواران برائے این اے 246 کے امیدوار مولانا رحمان الدین شامزی اور پی ایس 121 کے امیدوار مفتی عقیل قریشی نے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدواران این اے 246 سید امین الحق اور پی ایس 121 کے امیدوار اعجاز الحق کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔