بوازشریف معاشی وسیاسی عدم استحکام میں گھرے پاکستان اور مجبور مفلوک حال مسائل کے منجدھار میں جکڑی قوم کے لیے مسیحا ثابت ہوں گئے،جمال شاہ کاکڑ

منگل 6 فروری 2024 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263سے نامزد امید وار جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ میاں محمدنواز شریف معاشی وسیاسی عدم استحکام میں گھرے پاکستان اور مجبور مفلوک حال مسائل کے منجدھار میں جکڑی قوم کے لیے مسیحا ثابت ہوں گئے یہ بات انہوں نے پارٹی کے نامز امیدوار این اے 264 حاجی عرض محمد بڑیچ امیدوار پی بی 41 سحر گل خان خلجی کے ہمراہ شالدرہ میں انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پارٹی کے رہنما حیدر اچکزی ،نثار اچکزی،سمیت دیگر بھی موجودتھے جمال شاہ کاکڑ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں نا پختہ اور طفلانہ سیاسی قیادت نے ملک کے ساتھ بدترین سیاسی ومعاشی کھلواڑ کرتے ہوئے ملک و قوم کو پستی اور اندھیروں میں دھکیل دیاجس کی وجہ سے آج پوری قوم اور ہمارا پاکستان خمیازہ بھگت رہی ہے انہوں نے نوجوان نسل کو سیاست کی آر میں ملک میں جوذاتی مفاد کیلئے جو کام کیا ہے وہ کسی سے ڈھکاچھپا نہیں کیونکہ انکی غلط طرز سیاست اور حکمرانی نے ہماری اخلاقی اقدار کو تباہ وبرباد کردیا جس کی وجہ سے آج معاشرے میں جو انتشار اور بد گومانی اور نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے اس لئے ملک کودرپیش موجودہ سنگین حالات سے نجات اور معاشرے کی اسلامی و ا خلا قی بنیادوں پرتربیت و تعمیر کے لیے میاں محمد نواز شریف جیسی تجربہ کار مخلص ومدبر قیادت ناگزیر ہے عوام 8فروری کو مضبوط خودمختار پاکستان اور پرامن خوشحال بلوچستان کی تعمیر کیلئے پارٹی کے نامز امیدواروں کے انتخابی نشان شیر کے حق میں تاریخی فیصلہ دیںتاکہ میاں محمد نواز شریف کے ویژن وعزم کی عملی تکمیل یقینی ھوسکے اور ملک و قوم کو ان بھرانوںسے نجات دلائی جا سکے ۔