ضلع کرم میں الیکشن کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر ضلع کرم

منگل 6 فروری 2024 21:30

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں الیکشن کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور 288 پولنگ اسٹیشنوں کی سیکیورٹی کیلئے 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر نےپاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 37 اور پی کے 95 اور پی کے 96 میں پولنگ کیلئے 288 پولنگ اسٹیشنوں کیلئے 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 60 انتہائی حساس اور 110 حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ سیکیورٹی کے جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں، ووٹرز اور سپورٹرز سے بھی الیکشن قوانین پر کار بند رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف الیکشن رولز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

\378