الیکشن ڈے پربارش کا امکان نہیں‘محکمہ موسمیات

سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی،سردی کی شدت میں کمی

بدھ 7 فروری 2024 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) لاہور میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ سورج کی چمکتی کرنیں زمین پر پڑنے لگیں،محکمہ موسمیات کے مطابق کل ( جمعرات ) الیکشن ڈے پر بارش کا کوئی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کی کرنوں سے شہر میں سردی کی شدت میں کمی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت15ڈگری تک جانے کاامکان ظاہر کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کاتناسب80فیصد ریکارڈ کیاگیا،رواں ہفتے بارش کے کوئی امکان نہیں۔ دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور 5ویں نمبر پر آ گیا،ہوا میں آلودگی کی مجموعی شرح182ریکارڈ کی گئی۔