پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفتروں کے بم دھماکوں کی مذمت

بدھ 7 فروری 2024 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 سے امید وار جمال شاہ کاکڑ نے خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفتروں کے بم دھماکوں کی مذمت اور جانبحق درجنوں افراد اور زخمیوں ہونے والوں کے حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت دہشتگردانہ کاروایوں کو روک کر عوام کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے پر امن ماحول مہیا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اپنے جاری کردہ بیان میں جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انتخابات کا عمل جاری ہے اور چند گھنٹوں بعد پولنگ شروع ہونے والے ہے کے بلوچستان کے علاقوں خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں دو امید واروں کے انتخابی دفتروں پر بم دھماکوں کے ذریعے بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیل کر انتخابی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی اور درجنوں افراد کو زخمی کیا گیا نگران صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی دہشتگردانہ کاروائی کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ انتخاب کے موقع پر عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پرامن ماحوال مل سکے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کو یقینی بنائیں گزشتہ کچھ عرصے سے صوبے میں دہشتگردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری اور فرائض کو احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ بلوچستان می امن قائم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکے۔