ملتان میں پولنگ سٹیشنز پرخواتین کی بڑی تعدا دموجود

جمعرات 8 فروری 2024 13:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) جنوبی پنجاب کی طرح ملتان میں بھی خواتین کی بڑی تعداد عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کررہی ہے اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشنز پرخواتین کی آمد میں اضافہ ہورہاہے ۔حلقہ این اے 149,150اور 148کے ساتھ ساتھ پی پی 214,215اور 218کے مختلف پولنگ سینٹرز پر خواتین ووٹرز کی بڑی تعدادصبح آٹھ بجے ہی پولنگ سٹیشنوں پرموجود تھی ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 149پی پی 215کے دو پولنگ سٹیشنزپر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2500ہے،اسی طرح حلقہ این اے 148پی پی 214کے پولنگ سٹیشن پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1007 اور حلقہ این اے 150پی پی 218میں قائم پولنگ سٹیشن پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2473ہے ۔حلقہ این اے 149اور 148کے مختلف پولنگ سینٹرز میں موجود خواتین ووٹرز نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ سٹیشنز پرخواتین کے لئے بوتھ دوردور بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے بزرگ خواتین کودشواری کاسامنا ہے ۔اسی طرح ایک ہی گھرانے کی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے مختلف پولنگ بوتھ پر جانا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں دشواری کاسامنا کررہی ہیں ۔