سکھر، پریزائیڈنگ افسرڈیوٹی چھوڑکرچلے گئے

جمعرات 8 فروری 2024 14:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) سکھر کے حلقے این اے 200 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 3 اور 4 میں پریزائیڈنگ افسر ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے۔پریزائیڈنگ افسران کے جانے کے باعث پولنگ کا عمل 4 گھنٹے رکا رہا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے نوٹس کے بعد پولیس پریزائیڈنگ افسران کو واپس لے آئی اس حوالے سے ڈی آر او فیاض مہیسر کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران کی واپسی کے بعد پولنگ کا عمل شروع ہوا ہے، پتہ کر رہے ہیں پریزائیڈنگ افسران ڈیوٹی چھوڑ کر کیوں گئے تھے۔ڈی آر او نے کہا کہ ضلع بھر میں پرامن طریقے سے پولنگ کا عمل جاری رہی۔

متعلقہ عنوان :