’بچے باہر جائو‘‘پولنگ عملہ2فٹ کی25سالہ نوجوان کو بچہ سمجھ بیٹھا

جمعرات 8 فروری 2024 21:02

خان گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں عوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے ،جہاںملک بھر کے طول و عرض کے علاقوں سے بزرگ،خواتین اورنوجوانوں سمیت ہر عمر کے لوگ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشنوں میں پہنچ رہے ہیں وہیں خان گڑھ کا 2فٹ کا نوجوان بھی ووٹ ڈالنے حلقہ این اے 176 میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

جنید کا قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے پولنگ عملے نے اسے دیکھتے ہوئے بچہ سمجھ کر باہر جانے کا کہا لیکن جب جنید نے اپنا شناختی کارڈ پولنگ عملے کو دکھایا جس پر اس کی عمر25 سال درج تھی تو پھرپولنگ عملے نے اس کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دیدی جس کے بعد جنید نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنید کا کہنا تھا کہ جنیدنے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنا قومی فریضہ ہے۔دو فٹ کے نوجوان جنیدنے بتایا کہ جب وہ این اے 176 میں ووٹ ڈالنے پہنچا تو پولنگ عملے نے اسے بچہ سمجھ کر سائیڈ پر کر دیا جس پر اس نے اپنا شناختی کارڈ دکھایا تو اس پر درج عمر دیکھ کر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ملی۔خیال رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔