صوابی کے علاقہ آدینہ میں خواتین کو پولنگ سے روکنے کے متعلق خبر پرصوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کا نوٹس

جمعرات 8 فروری 2024 21:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) صوابی کے علاقہ آدینہ میں خواتین کو پولنگ سے روکنے کے متعلق بعض چینلز پر چلنے والی خبر پرصوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کا نوٹس لیتے ہوئیریٹرننگ آفیسر برائے این اے 20 صوابی کا ریٹرننگ آفیسر پی کے 53 صوابی کے ہمراہ علاقہ کا دورہ کیا اور جرگہ سے ملاقات، جرگہ کے مطابق خواتین کو پولنگ سے کسی نے نہیں روکا ہے اور فیصلہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی خواتین کو ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن لائیں گے۔ اس کے بعد پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔