سکھر قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی کی چار سیٹوں پر انتخابی دنگل شام پانچ تک جاری رہا

جمعرات 8 فروری 2024 22:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) سکھر قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی کی چار سیٹوں پر انتخابی دنگل شام پانچ تک جاری رہا اور صبح نو بجے تا شام 5بجے تک چلنے والے پولنگ عمل میں جہاں مرد و خواتین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا وہی انتخابات میں حصہ لینے والے پی پی ، پی ٹی آئی ،جی ڈے اے ، جے یو آئی اور آزاد امیدواروں جن میں سید خورشید شاہ ، سید ناصر حسین شاہ ، نعمان اسلام شیخ، سید فرخ شاہ ، سید طاہر شاہ ، آغا سید محمد ایوب شاہ ، گوہر خان کھوسہ ، میڈم صفیہ بلوچ ، مبین احمد جتوئی ، امیر بخش میر مہر ، حاجی دیدار جتوئی ، سید رشید شاہ بخاری ، عبدالعزیز ابڑو ، زبیر حفیظ شیخ ، مولانا حزب اللہ جھکرو و دیگر امیدواروں سمیت شہر کی معزز شخصیات ، تاجر ، صحافی لالہ اسد پٹھان ، آغا سید محمد ہارون شاہ ، جنید احمد شیخ و دیگر نے اپنے اپنے حلقوں میں وو ٹ کاسٹ کئے الیکشن کمیشن زرائع کے مطابقضلع سکھر کے دو قومی اور چار صوبائی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 8 لاکھ 33 ہزار 561 ہے۔

(جاری ہے)

این اے 200 پر کل چار لاکھ 57 ہزار 57 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جہاں 2 لاکھ 44 ہزار 331 مرد اور 2 لاکھ 12 ہزار 728 خواتین ووٹ کا حق استعمال کریں گی۔این اے 201 پر ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 501 ہے جن میں 2 لاکھ 1 ہزار 736 مرد ووٹرز ہیں جب کہ 1 لاکھ 74 ہزار 767 خواتین ووٹ کا حق استعمال کریں گی۔ کل 8 لاکھ 33 ہزار 561 شہری ووٹ کا حق استعمال کرینگے تاہم رات دیر گئے انتخابی سرکاری نتائج کیلئے امیدواروں سمیت انکے ایجنٹ میں بھاگ دوڑ جاری رہے اور اضلاع کی کئی پولنگ سے کہی پی پی امیدواروں تو کہی پی ٹی آئی ، تو کہی آزاد امیدوار تو کہی جماعت اسلامی کے امیدواروں کی جیت کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ۔#